اجراء کی تاریخ: 7 نومبر 2024 - 20:11
موسم خزاں میں ایران کے ضلع سنندج کا علاقہ کلاترزان اپنے باغات اور منفرد قدرتی مناظرکی وجہ سے بہت خوبصوت اور دلکش ہوجاتا ہے۔ درخت لال، پیلے اور زعفرانی رنگ کی چادر اوڑھ لیتے ہیں اور انتہائی دیدہ زیب ہوجاتے ہیں۔ موسم خزاں آتے ہی بڑی تعداد میں سیاح اور قدرتی مناظر کے دلدادہ و شیدا افراد اپنے کیمروں کے ہمراہ موسم خزاں کی اس منفرد خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے اور اس کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرنے کے لئے کلاترزان پہنچ جاتے ہیں