ارنا کے مطابق صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ غرب اردن کے شہر رام اللہ کے شمال میں واقع شیلو کالونی کے گیٹ پر فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
اس رپورٹ کے مطابق ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ایک گاڑی کے ذریعے صیہونیت مخالف کارروائی انجام دی گئی ہے جس میں چند صیہونی ایک گاڑی کے نیچے آکر زخمی ہوگئے۔
بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کارروائی میں دو صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔
اسی سلسلے میں صیہونی فوج کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کارروائی انجام دینے والی کی شہادت کی خبر دی ہے۔