تہران/ ارنا- حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ حیفا اور اس کے اطراف واقع درجنوں فوجی مراکز اور ہتھیار بنانے والی فیکٹریوں پر بھاری میزائلی اور راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ نے مقبوضہ سرزمینوں میں واقع الرمثا فوجی مرکز، میرون فضائی آپریشن کمان، معالیہ گولانی چھاؤنی اور دوفیف فوجی اڈے پر میزائلوں کی برسات کردی جہاں بڑی تعداد میں صیہونی عام فوجی اور خصوصی دستے موجود تھے۔

حزب اللہ کے اعلان کے مطابق، لبیک یا نصراللہ کے سلوگن کے ساتھ حیفا کے الخضیرہ میں واقع بارودی مواد تیار کرنے والی ایک فیکٹری پر بھی راکٹ برسائے گئے۔

حزب اللہ نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کو بھی مارون الراس میں کارروائی کرنے والے صیہونی فوجیوں کی بڑی تعداد پر گولہ باری کی۔

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ سرزمینوں کے شمالی حصوں میں واقع درجنوں کو صیہونی بستیوں کو بھی خالی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔