تہران – ارنا – اسرائیل انشورنس آرگنائزیشن نامی ایک صیہونی ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک 1 ہزار 802 صیہونی ہلاک ہوچکے ہیں

ارنا کے مطابق اسرائیل انشورنس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی اور اس کے بعد 902 صیہونی آبادکاراور 900 صیہونی فوجی اور افسران  ہلاک ہوچکے ہیں۔

 صیہونیوں کی ہلاکت کے یہ اعداد وشمار ایسی حالت میں جاری ہوئے ہیں کہ جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کی ہلاکتوں کے اعداد وشمار کے حوالے سے صیہونی حکومت نے سخت ترین سنسر لگا رکھا ہے ۔

غاصب صیہونی فوج بھی اپنے اہلکاروں کا حوصلہ پست ہونے سے بچانے کے لئے استقامتی محاذ کے مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی صحیح تعداد خفیہ رکھتی ہے  اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بہت کم کرکے بتاتی ہے۔