المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی استقامت نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں صیہونیوں پر ایک ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا ہے۔
یہ حملہ عراق کی اسلامی استقامت کا چھٹا حملہ قرار دیا گیا ہے۔
اس حملے میں صیہونیوں کے ایک حساس اور انتہائی اہم مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
گزشتہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران بھی مقبوضہ سرزمینوں کے جنوب میں واقع ام رشراش بندرگاہ کو جسے صیہونی ایلات کہتے ہیں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
گزشتہ 4 اکتوبر کو بھی عراق کی استقامتی تنظیم کے حملے میں مقبوضہ جولان میں واقع صیہونیوں کے ایک فوجی کمان کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں 25 غاصب فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
عراق کی اسلامی استقامتی تنظیم نے صیہونیوں کو انتباہ دیا ہے کہ غزہ اور لبنان پر حملے جاری رہنے کی صورت میں مقبوضہ سرزمینوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں اضافہ ہوتا جائے گا۔