تہران/ ارنا- حزب اللہ لبنان کے اعلان کے مطابق متعدد صیہونی چھاؤنیوں کو ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے خیبر کارروائی کے تحت صیہونیوں کے عین شیمر ایئرڈیفنس مرکز اور الخضیرہ ڈیویژن کے مرکز کو میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا۔

حزب اللہ نے حیفا کے قریب واقع الیاکیم فوجی اڈے، عکا مقبوضہ علاقے میں واقع شراگا فوجی مرکز پر شدید گولہ باری کی اور اپنے اہداف کو تباہ کیا۔

اس کے علاوہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے طویل مدت تک مقبوضہ سرزمینوں کی فضا میں اڑتے رہے تاہم صیہونی فوج انہیں ڈھونڈنے اور مار گرانے مین ناکام رہی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پانچ ڈرون طیاروں نے صیہونیوں کے متعدد فضائی دفاعی تہوں کو پار کر لیا تھا۔

ادھر اسرائیل ہیوم اخبار نے رپورٹ دی کہ یہ پانچ ڈرون طیارے 20 منٹ تک اسرائیل کی فضا میں اڑتے رہے۔

عکا پھر بھی حزب اللہ کے ایک خودکش ڈرون طیارے نے کامیابی کے ساتھ کارروائی انجام دی۔

حزب اللہ لبنان کے نئے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم جس وقت خطاب کر رہے تھے اسی وقت مقبوضہ سرزمینوں کو حزب اللہ نے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں حیفا اور صفد شہر نشانہ بنے۔