تہران/ ارنا- غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے آج منگل انتیس اکتوبر 2024 تک، 43 ہزار 61 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی فوج نے غزہ میں مزید 4 بار جنگی جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے 41 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اس کے علاوہ 113 فلسطینیوں کو بھی غاصب فوجیوں نے زخمی کیا ہے۔

غزہ پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے لیکر اب تک 1 لاکھ 1233 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔