تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم نے انڈرٹوئنٹی تھری ورلڈ فری اسٹائل ریسلنگ چیپمئن شپ جیت لی

ارنا کے مطابق انڈر ٹوئنٹی تھری ورلڈ فری اسٹائل ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلے 25 سے 27 اکتوبر تک البانیہ کے شہر تیرانا میں منعقد ہوئے۔

ان مقابلوں میں 79 کلووزن کے مقابلے میں ایرانی ٹیم کے مہدی یوسفی، 92 کلوزن کے مقابلے میں امیرحسین فیروز پور اور125 کلو وزن کے مقابلے میں امیر رضآ معصومی نے سونے کے تمغے، 97 کلووزن میں مہدی حاجی لوئیان نے چاندی اور 57 کلو وزن مین علی مومنی، 61 کلو وزن میں ابراہیم خواری اور 70 کلووزن کے مقابلے میں عباس ابراہیم زادہ نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔   

انڈر ٹوئنٹی تھری ورلڈ  فری اسٹائل ریسلنگ میں ایرانی ٹیم نے پہلی بار چیپمئن شپ  اپنے نام کی ہے۔

 ان مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے 158 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، جمہوریہ آذربائیجان نے 98 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور جاپان نے 98 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔