اجراء کی تاریخ: 26 اکتوبر 2024 - 17:28
ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں ہفتے سے "امید کا مزہ" عنوان کے تحت ایک پکوان کا فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے۔ اس فیسٹیول کے باورچی وہ ہیں جو جسمانی طور پر معذور ہیں یا پھر ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ایران کے صوبہ کردستان، ہمدان، لرستان، ایلام اور کرمانشاہ سے شہریوں نے اس فوڈ فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔