تہران (ارنا) ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ آج بروز ہفتہ، صبح 9 بجے سے پروازیں معمول پر آگئی ہیں۔

IRNA کی رپورٹ کے مطابق، سول ایوی ایشن آرگنائزیشن سے جعفر یازرلو نے کہا کہ مسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ائیرلائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں اور کمپنیوں کی طرف سے بھیجے گئے پیغامات پر خصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ ائیرپورٹ نکلنے سے پہلے پرواز کے صحیح وقت یا پرواز میں تاخیر کے بارے میں ائیرلائنز سے معلومات حاصل کریں۔