فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق، کل بروز منگل صیہونی فوج نے غزہ پٹی پر 17 حملے کیے جنمیں 83 افراد شہید ہوئے، البتہ زخمیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔
غزہ پٹی پرصیہونی حکومت کے جرائم کے آغاز کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق، اس عرصے میں تقریبا 42,344 افراد کو شہید کیا گیا ہے جن میں 60 فیصد خواتین اور بچے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 99 ہزار 13 تک پہنچ گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 اکتوبر 2024 - 11:31
تہران (ارنا) نیوز ذرائع نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 83 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔