تہران - ارنا - صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں میں شہادت پسندانہ کارروائی میں ایک پولیس افسر کی ہلاکت اور پانچ دیگر صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

فلسطین نیٹ ورک نے صیہونی حکومت کے میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ "اشدود" کی ایک گلی میں فلسطینی نوجوان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

العربیہ چینل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب شہر اشدود کی اسٹریٹ نمبر ۴ پر دو مقامات پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

 الجزیرہ چینل نے صیہونی آرمی ریڈیو کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اشدود کے قریب دو مقامات پر فائرنگ کی کارروائی میں تین صیہونی زخمی ہوئے اور گولی چلانے والا شہید ہوگیا۔