تہران (ارنا) ایران کی نیشنل روئنگ ٹیم نے ایشین روئنگ چیمپئن شپ میں 2 گولڈ، 3 سلور اور 1 برونز میڈل جیت لیا۔

ایشین روئنگ چیمپیئن شپ 10 - 13 اکتوبر کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد ہوئی اور ان مقابلوں میں ایرانی نیشنل ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں مہسا جاور، زینب نوروزی، کیمیا زارعی، فاطمہ مجلل اور امیر حسین محمود پور شامل ہیں۔

امیرحسین محمود پور نے مینز سنگلز روئنگ فائنل میں ویتنام، ازبکستان، قزاقستان، ہانگ کانگ اور عراق کے حریفوں کا سامنا کیا اور سلور میڈل حاصل کیا۔

کیمیا زارعی اور فاطمہ مجلل نے ہیوی ویٹ ڈبل روئنگ فائنل میں سنگاپور، چین، ازبکستان، ہانگ کانگ اور قازقستان کے حریفوں کا مقابلہ کیا اور برونز میڈل جیتا۔

ایرانی ٹیم نے ایشین روئنگ چیمپئن شپ میں 2 گولڈ، 3 سلور اور 1 برونز میڈل جیتا۔