انہوں نے ریاض پہنچنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات میں فروغ آرہا ہے اور معاملات مناسب نہج پر آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے میں وہ علاقے کے معاملات اور تبدلیوں پر بات چیت کریں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان اور غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم کی روک تھام اور لبنان میں موجود پناہ گزینوں کی امداد رسانی پر گفتگو کی جائے گی۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے کہا کہ دوطرفہ معاملات کے لئے کسی دوسرے سفر میں گفتگو کی جائے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے کے نتیجہ فلسطین، لبنان اور علاقے میں قیام امن کی شکل میں دیکھا جا سکے۔