تہران (IRNA) عراق کی تحریک نجبا کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں میں تازہ ترین کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کا پتہ نہیں لگا سکتا ہے جس مقام پر ہم نے حملہ کیا ہے کہ ہم اس تک کیسے پہنچے۔

 ایران کے خارجہ پالیسی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں اسلامی مزاحمتی تحریک نجبا کے دفتر  کے ترجمان حسین الموسوی نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کے اندرگھس کر اسے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی اس بات کی نشاندہی کرنے سے قاصر ہیں کہ مزاحمتی قوتیں نشانہ بنائے گئے ہیڈکوارٹر تک کیسے پہنچیں۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے کل دن اور رات اردن اور مغربی کنارے کی سرحد پر واقع شمالی اعوار نامی اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔

نجبا تحریک نے ساحلی شہر حیفا پر حملے کے لیے الارقب نامی میزائل سے کام لیا ہے۔