اجراء کی تاریخ: 13 ستمبر 2024 - 15:43

سڑسٹھ برس کے حسین سبحانی اپنے بڑے بھائی علی سبحانی کے ساتھ، پینتالیس سال سے چائے خانہ مظفریہ میں، سیاحوں، یہاں سے گزرنے والے راہیوں اور بازار میں کام کرنے والوں کی چائے سے پذیرائی کررہے ہیں۔ وہ پانچ عشرے سے بلا ناغہ، صبح ساڑھے آٹھ بجے اس تاریخی چائے کی دکان کا لکڑی کا دروازہ کھول دیتے ہیں جو شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلا رہتا ہے۔ یہ چائے خانہ، تبریز کے تاریخی بازارکے تیمچہ مظفریہ کے نام سے معروف ایک قدیمی ترین، اہم ترین اور انتہائی خوبصورت عمارت میں واقع ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے کافی کشش پائی جاتی ہے اور ہر روز بڑی تعداد میں سیاح اس کو دیکھنے کے لئے جاتے ہیں۔

لیبلز