ارنا کے مطابق اس کیٹالسٹ کی ڈیزائننگ کرنے والی نالج بیسڈ کمپنی کے ایم ڈی سید سعید صادقی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے پابندیوں کے حالات میں 18 ملین یورو کے بھاری اخراجات ختم کردیئے اورسولہ ملین یورو کی بجت کرتے ہوئے ایرانی پروڈکٹ تیار کرلی ۔
انھوں نے بتایا کہ ہم نے دس مہینے میں یہ پروڈکٹ تیار کرلی۔
سید سعید صادقی نے بتایا کہ یہ پروڈکٹ امریکا اور چند یورپی ملکوں کی اجارہ داری میں تھی اب ہم بھی اس کو تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس کیٹالسٹ کو نائب صدربرائے ٹیکنالوجی کی نگرانی میں کام کرنے والے ادارے نے بھی پاس کردیا ہے۔
یہ کیٹالسٹ ACF-11 کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے جس سے پیٹروکیمیکل صنعت کی پیشرفت میں بہت مدد ملے گی۔