ارنا نے مصری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اس بارے میں کہا ہے کہ جزیرہ نمائے سینا کے جنوب میں واقع شہر طابا میں 6 صیہونی غیر آتشیں اسلحے سے کئے جانے والے حملے میں زخمی ہوگئے ہیں
صیہونی حکومت کے ریڈیو کے مطابق اس حملے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری طرف صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے کہا ہے کہ یہ حملہ طابا سرحدی گزرگاہ پر ہوا ہے۔
صیہونی سائٹ واللا نے اس بارے میں کہا ہے کہ شہر طابا میں ایک ہوٹل کے ملازمین اور صیہونی سیاحوں میں لڑائی ہوگئی جس میں 6 صیہونی زخمی ہوگئے۔
اس صیہونی سائٹ کے مطابق مصری پولیس فورا ہی اس جگہ پہنچ گئی جہاں یہ لڑائی ہوئی تھی اور زخمیوں کو سرحدی گزرگاہ تک پہنچایا جہاں سے انہیں مقبوضہ فلسطین منتقل کردیا گیا۔
زخمی ہونے والے صیہونیوں کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔