تہران – ارنا – غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری رکھتے ہوئے ایک اسکول اور بے گھر ہوجانے والے فلسطینیوں کے چند خیموں پر بمباری کردی

 ارنا کے مطابق غزہ میں اسکول اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے خیموں پر وحشیانہ بمباری میں کم سے 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔

  طبی ذرائع کے حوالے رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے  مغربی غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا سے وابستہ صلاح الدین اسکول پر بمباری کردی جس میں کم سے کم پانچ فلسطینی  پناہ گزین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اسی طرح جنوبی غزہ کے بنی سہیلا علاقے میں بے گھر ہوجانے والے فلسطینیوں کے خیموں پر بھی بمباری کردی جس میں دو بچے اور پانچ خواتین شہید ہوگئيں۔