اجراء کی تاریخ: 16 اگست 2024 - 19:22
چذابہ سرحد سے عراق جانے والے زائرین اربعین حسینی کی میزبانی کے لئے علاقے کے لوگوں نے چھوٹے چھوٹے موکب لگائے ہیں۔ یہ موکب اس علاقے میں رہنے والے کنبوں نے اپنے طور پر زائرین کی میزبانی کے لئے لگائے ہیں۔ چذابہ ایران کے صوبہ خوزستان سے عراق میں داخل ہونے کے لئے دوسری ایسی سرحدی گزرگاہ ہے جہاں سے زائرین کی رفت وآمد زیاہ ہوتی ہے۔ اس سرحدی گزرگاہ سے غیر ملکی زائرین بھی عراق جاتے ہیں۔