تہران – ارنا – میڈیا ذرائع نے جمعے کو غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید دو نامہ نگاروں کے شہید ہونے کی خبر دی ہے

ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین ٹی وی کے رپورٹر تمیم معمر اور الاقصی ٹی وی کے نامہ نگار عبداللہ السوسی خان یونس پر صیہونی فوج کے دو الگ الگ حملوں میں شہید ہوگئے۔

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے یہ حملے مذکورہ صحافیوں کے گھروں پر کئے جن میں ان کے اہل خانہ بھی شہید ہوگئے ہیں۔   

 جمعے کو مزید دو صحافیوں کی شہادت کے بعد بعد غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔

 غاصب صیہونی حکومت نے دس مہینے سے جاری غزہ پر اپنے وحشیانہ حملوں ميں صحافیوں کے ساتھ ہی اسپتالوں کے عملے کے افراد کو بھی شہید کیا ہے  اور اس کے جنگی جرائم میں غزہ کے  عام شہریوں، عورتوں اور بچوں کے قتل عام کے علاوہ بڑی تعداد میں ڈاکٹروں نرسوں اور دیگر طبی عملے کے افراد کی شہادتیں بھی شامل ہیں۔