ہنیہ سن 2006 میں فلسطین کے انتخابات میں جیت گئے اور اس طرح سے وہ فلسطین کے دسویں وزير اعظم بنے۔ سن 2007 میں محمود عباس نے ہنیہ کو فتح و حماس کے درمیان تصادم کے دوران بر طرف کر دیا لیکن ہنیہ غزہ میں وزیر اعظم بنے رہے۔ انہیں 6 مئی سن 2017 میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 31 جولائی 2024 - 15:23
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بدھ کی صبح اپنے ایک ساتھی کے ساتھ تہران میں ہونے والے ایک حملے میں شہید ہو گئے۔ ہنیہ 1962 میں غزہ کے الشاطی پناہ گزيں کیمپ میں پیدا ہوئے، غزہ کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد سن 1997 میں وہ حماس کے دفتر کے سربراہ بنے ۔