تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل نے 20 مارچ کو شروع ہونے والے ایرانی سال کے ابتدائی چار مہینوں ميں برآمدات میں آٹھ فیصد رشد کی خبر دی ہے۔

 ارنا کے مطابق ایران کے محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل محمد رضوانی فر نے یہ بات پیر کو ایک تقریب کے دوران کہی۔

انھون نے کہا کہ رواں ایرانی سال کے آغاز سے 20 جولائی تک برآمدات میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 6 فیصد کمی آئی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اس مدت میں سات اعشاریہ سات اراب ڈاکٹر کی پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کی گئيں۔  

 ایران کے محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اس مدت میں ٹرانزٹ میں 59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  

انھوں نے بتایا کہ 15 اعشاریہ 7 ارب ڈالر کی تیل کی فروخت کو شامل کرلیا جائے تو ایران کی بیرونی تجارت کی سطح 51 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ جاتی ہے۔

لیبلز