ارنا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پیغام جاری کرکے ونیزوئلا میں کامیاب صدارتی الیکشن اور نکولس ما دورو کی جیت کی مبارکباد دی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ونیزوئلا میں کامیاب صدارتی الیکشن پر اس ملک کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انھوں نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ یہ انتخابات ونیزوئلا کو دی جانے والی دھمکیوں اور ظالمانہ پابندیاں مسلط کئے جانے کے باوجود بین الاقوامی مبصرین کی نگرانی میں انجام پائے اور عوام نے ان میں بھرپور شرکت کی جو اس ملک میں جمہوریت کے استحکام کا ثبوث ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ونیزوئلا کے قومی پروگراموں کی توسیع میں اس کے ساتھ یک جہتی کا اعلان اور دوجانبہ تعاون میں توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے ۔