تہران – ارنا – غزہ میں ایک اوررپورٹر کی شہادت کے بعد صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والے  صحافیوں کی تعداد 164 ہوگئی ۔

 ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے شہدائے الاقصی اسپتال کے احاطے میں صحافیوں کے خیمے پر صیہونی فوج کے حملے میں ایک صحافی شہید ہوگیا۔

 صیونی فوج کے اس حملے میں شہید ہونے والے صحافی کا نام حیدر ابراہیم بتایا گیا ہے۔

 اس درمیان میڈیا کے لئے کام کرنے والے ایک کیمرہ مین محمد الزعانین جنوبی غزہ کے علاقے  خان یونس کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں زخمی ہوگیا ہے۔

 دوسری طرف ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطینی محکمہ صحت کے اعلان کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سات اکتوبر دو ہزار تیئس سے غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والے عام فلسطینی شہریوں کی تعداد 38 ہزار 983 اور زخمیوں کی تعداد 89 ہزار 727 ہوگئی ہے۔  

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غزہ پر آج بھی صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

   خبری ذرائع نے   بتایا ہے کہ   جنوبی غزہ کے شہر خان یونس اور مرکزی غزہ کے شہر دیر البلح پر صیہونی فوجیوں کی سنگین حملوں میں کم سے کم 26 فلسطینی شہید اور 36  زخمی ہوگئے ہوگئے