تہران – ارنا – حماس نے تل ابیب کے جنوب میں واقع الرملہ نامی علاقے میں صیونیت مخالف آپریشن کو صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور ان کے قتل عام کا فطری ردعمل قرار دیا ہے

ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع علاقے کفر عقب کے ایک 27 سالہ فلسطینی نوجوان کی شہادت طلبانہ کارروائی پر تعزیت اور مبارکباد پیش کرنے کے بعد کہا ہے کہ ہم غرب اردن اور بیت المقدس کےانقلابی نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جب تک غزہ پر جارحیت بند نہ ہوجائے، اس وقت تک صیہونی دشمن کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں ۔

حماس نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کا دوام ان کے مقابلے پر فلسطینیوں کے عزم جزم کو محکم تر کررہا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ آج میڈیا ذرائع نے تل ابیب کے جنوب میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں چار صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

القدس چینل نے بتایا ہے کہ ایک نوجوان نے الرملہ کے قریب پہلے چار صیہونیوں پر اپنی گاڑی چڑھا دی اور اس کے بعد ان پر فائرنگ کردی۔  

صیہونی حکومت کی پولیس نے اس کارروائی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پہلے صیہونیوں پر گاڑی چڑھائی گئی اس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

صیہونی پولیس کے چیف نے بتایا ہے کہ صیہونیوں پر گاڑی چڑھانے کے دو واقعات ہوئے ہیں، پہلا واقعہ ایک بس اسٹیشن کے قریب  اور دوسرا اس سے چند سو میٹر کے فاصلے پر انجام پایا۔   

لیبلز