ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر چار بار حملے ہوئے ،
اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 141 فلسطینی شہید اور 400 زخمی ہوگئے۔
فلسطین کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نئے جانی نقصانات کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد 38 ہزار 584 اور زخمیوں کی تعداد 88 ہزار 881 ہوگئی ہے۔
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے یہ اعدادوشمار ایسی حالت میں جاری کئےہیں کہ غاصب صیہونی فوج نے سنیچر کو دو انتہائی وحشیانہ جنگی جرائم میں چار سو سے زائد فلسطینی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔