خبروں کے مطابق لیبر پارٹی نے محترمہ فاطمہ پیمان کو اس ملک کی پارلیمنٹ میں حالیہ ووٹنگ کے دوران خودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرنے پر پارٹی کی رکنیت سے غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کر دیا۔
آسٹریلوی سینیٹر فاطمہ پیمان کو خودمختار فلسطین کی حمایت کرنے پر بر سر اقتدار لیبر پارٹی سے سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ۔
فاطمہ پیمان نے ایکس پر لکھا ہے: "کل، وزیر اعظم نے لیبر پارٹی میں میری رکنیت غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہے۔"
فاطمہ پیمان نے مزيد لکھا: "اس کے بعد سے، پارٹی کے تمام اراکین سے میرا رابطہ ختم ہو گیا ہے اور مجھے میٹنگ، کمیٹیوں، جماعتی نشستوں اور بلیٹن سے خارج کر دیا گیا ہے۔"
خودمختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر ووٹنگ گزشتہ منگل کو آسٹریلوی پارلیمنٹ میں ایک پارٹی کی درخواست پر ہوئی تھی اور محترمہ پیمان نے اپنی پارٹی کے فیصلے کے خلاف اس قرارداد کی حمایت ميں ووٹ دیا تھا۔
اس کے بعد آسٹریلوی لیبر پارٹی نے محترمہ پیمان کو اس پارٹی کی رکنیت سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔