ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرے اعلان کیا ہے کہ المنارہ اور مرگلیوت نامی صیہونی کالونیوں کے درمیان واقع غاصب صیہونی حکومت کے ایک فوجی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے۔
حزب اللہ نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ اس تنظیم کے مجاہدین نے کفرشوبا کی پہاڑیوں پر السماقہ فوجی اڈے میں صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز کو مارٹر توپوں سے نشانہ بنایا ہے۔
الجزیزہ نے بھی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ الجلیل علیا میں حزب اللہ کے حملے کے بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
قابل ذکر ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد جب غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام پر وسیع حملے شروع کئے تو حزب اللہ لبنان نے غزہ پر حملوں کا زور توڑنے کی غرض سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مراکز پر حملے شروع کردیئے ۔
حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائلی اور راکٹی حملوں نیز گولہ باریوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقے میں صیہونی کالونیاں خالی ہوگئيں اور بہت سے غیر قانونی صیہونی کالونیوں کے آبادکاروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی ان کالونیوں میں واپس نہیں جائيں گے۔