مقابلے کے پہلے دور کا انعقاد، تاجکستان، ہندوستان، شام، لتھوانیا، سری لنکا، عراق، بیلاروس، لبنان، افغانستان، تنزانیہ، جمہوریہ آذربائیجان ، انڈونیشیا، فلسطین، پاکستان، برونڈی، ازبکستان، نیپال، ایتھوپیا، روانڈا اور کینیا سمیت مختلف ملکوں کے 130 کھلاڑیوں کی شرکت سے کیا گيا ۔
اکھاڑے میں کھیلے جانے والے روایتی کھیلوں کے اس عالمی مقابلے میں ایران کی قومی ٹیم 257 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن رہی اور جمہوریہ آذربائیجان 185 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، عراق 170 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور تاجکستان بھی 150 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔
ان مقابلوں کے اختتامی تقریب میں فیڈریشن آف ایتھلیٹکس اینڈ ریسلنگ آف ایران کے صدر مہر علی باران، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایتھلیٹکس اینڈ ریسلنگ کے نائب صدر جیک ڈالڈ سمیت مختلف عہدیداروں نے شرکت کی۔
یہ مقابلے ایران کے اصفہان شہر میں ہوئے۔
واضح رہے ایران میں آج بھی ہزاروں سال سے چلے آ رہے اکھاڑے کے روایتی کھیلوں میں لوگوں کو دلچسپی ہے ۔