اجراء کی تاریخ: 17 جون 2024 - 22:47
اسلامی جمہوریہ ایران کے چودھویں صدارتی الیکشن کے امیدواروں نے پیر کی رات پہلے ٹی وی مناظرے میں شرکت کی ۔ معیشت کے موضوع پر ہونے والے اس ٹی وی مناظرے میں صدارتی امیدواروں نے ملک اور عوام کی معیشت بہتر اور مستحکم کرنے کے حوالے سے اپنے پروگراموں کی وضاحت کی