تہران – ارنا – یمن کے مختلف شہروں میں عوام نے غزہ کی حمایت میں ملین مارچ نکالا

ارنا نے المسیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے السبعین اسکوائرپر آج بھی یمنی عوام نے اپنے ملین مارچ میں غزہ کی حمایت اور فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق اسی طرح کی ریلیاں اور مارچ یمن کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں بھی نکالے گئے۔

غزہ کی حمایت میں نکالی جانے والی یمنی عوام کی ان ریلیوں میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی گئی۔

 یمنی عوام نے اپنی آج کی ریلیوں میں قبلہ اول مسلمین مسجد الاقصی کی توہین اور رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی مذمت کی۔

یمنی عوام کی ان ریلیوں میں اسی طرح فلسطین، عراق اور لبنان کے استقامتی محاذ کی بھر پور حمایت جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔  

یمن کے عوام نے اپنی ریلیوں میں صیہونیوں کے خلاف یمنی افواج کی کارروائيوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 یاد رہے کہ آپریشن طوفان الاقصی کے بعد غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد، یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران، بحیرہ احمر اور باب المندب میں غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے بحری جہازوں کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

 یمن کی مسلح افواج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ اور اس پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے جاری رہیں گے، صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے ساتھ ہی اس کے حامیوں کے ان بحری جہازوں پر بھی حملے جاری رہیں گے جو مقبوضہ فلسطین کی بندر گاہوں کی طرف جانے کی کوشش کریں گے۔  

لیبلز