فلسطین کی وزارت تعلیم نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے بچوں میں زیادہ تر ابتدائی تعلیم حاصل کر رہے تھے یا پھر پلے گروپس میں تھے۔
اس بیان کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں بھی 64 فلسطینی طلبا کو براہ راست گولی مار کر شہید کیا ہے۔
رپورٹ میں آیا ہے کہ غاصب فوجیوں کے حملوں میں نہ صرف سب سے زیادہ بچے شہید ہوئے ہیں بلکہ اس جنگ کے نتیجے میں سب سے زیادہ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہوئے ہیں۔
غزہ پر صیہونیوں کی جارحیت نے 6 لاکھ 20 ہزار اسکولی اور 88 ہزار یونیورسٹی طلبا کو تعلیم سے محروم اور انہیں نفسیاتی اور جسمانی مسائل سے دوچار کیا ہے۔
فلسطین کی وزارت تعلیم نے عالمی اداروں اور بچوں کے حقوق کی محافظ تنظیموں سے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 36 ہزار 550 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ساڑھے 82 ہزار پار کر چکی ہے۔