ارنا کے مطابق ایران کے محکمہ کسٹم نے بتایا ہے کہ اس مدت میں دوسرے ملکوں کے لئے سامان کی ٹرانزٹ سب سے زيادہ پرویز خان کسٹم سے انجام پائی ۔
اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ مدت میں اس کسٹم پوسٹ سے انجام پانے والی دوسرے ملکوں کے لئے ٹرانزٹ کے سامانوں کی سطح 10 لاکھ 71 ہزار ٹن رہی جو ایران کے راستے دیگر ملکوں کے لئے سبھی کسٹم پوسٹوں سے انجام پانے والی ٹرانزٹ کا 29 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔
ایران کے محکمہ کسٹم کی رپورٹ کے مطابق رواں ایرانی سال کے ابتدائی دو مہینے میں، شہید رجائی کسٹم پوسٹ سے 8 لاکھ 93 ہزار ٹن غیر ملکی سامان اور باشماق کسٹم پوسٹ سے 4 لاکھ 74 ہزار ٹن سامان کی ٹرانزٹ انجام پائی جو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اس مدت میں غیر ملکی ٹرانزٹ میں سب سے زيادہ اضافہ پیرانشھر کسٹم سے ٹرانزٹ میں 7 اعشاریہ 26 فیصد، سرخس کسٹم سے ٹرانزٹ میں 2 اعشاریہ 94 فیصد اور پرویزخان کسٹم سے ٹرانزٹ میں 2 اعشاریہ 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔