تہران – ارنا – شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے جنازے میں  شہر بیرجند میں بھی  سوگوار ایرانی عوام نے  اپنی شرکت سے تاریخ رقم کردی

 ارنا کے مطابق بیر جند میں جمعرات کی صبح تشیع جنازہ میں بیرجند اور اطراف کے علاقوں کے سوگوار عوام نے اپنی والہانہ شرکت سے ایک بار پھر اسلامی جہموری نظام اور خادمین قوم و ملت سے اپنے قلبی اور والہانہ لگاؤ کا ثبوت پیش کردیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق تشیع جنازہ  شروع ہونے سے بہت پہلے سے ہی لاکھوں  سوگوار سڑکوں پر موجود تھے ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ تبریز، قم اور تہران کے بعد بیرجند میں بھی شہید صدر اور ان کے ساتھی شہدا کے جنازے میں سوگوار ایرانی عوام کی شرکت مثالی اور تاریخی رہی ہے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات تھوڑی دیر میں پیش کی جائيں گی    

لیبلز