تہران – ارنا -  میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آئرلینڈ اور اسپین آج فلسطین کو آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ارنا نے آئرش انڈپنڈنٹ نیوز سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حکومت آئرلینڈ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ڈبلن آج بدھ کو فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرلے گا۔

 آئرش انڈپنڈنٹ کے مطابق آئرلینڈ کی حکومت یہ اقدام ایسی حالت میں کرنے جارہی ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرچکی ہے۔

اسی کے ساتھ برطانیہ کے روزنامہ گارڈین نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اسپین کی حکومت بھی آج بدھ کو فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کررہی ہے ۔

لیبلز