اجراء کی تاریخ: 18 مئی 2024 - 23:14
ہفتہ ثقافتی ورثے کی مناسبت سے سنیچر 18 مئی کو تخت جمشید میوزیم میں خشایارشا جام زریں کی رونمائی کی گئی۔ یہ جام زرّیں ہخامنشی دور کے سجاوٹی ظروف میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ اس کو ایران کے نیشنل میوزیم سے تین مہینے کے لئے، تخت جمشید میوزیم منتقل کیا گیا ہے تاکہ اس تاریخی اور اہم آثار قدیمہ کو دیکھنے کے لئے آنے والے سیاح یہ تاریخ جام زرّیں بھی دیکھ سکیں