ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی گروہوں کی حمایت اور اسی طرح قانا میں صیہونی حکومت نے جو دہشت گردی کی ہے اس کے جواب میں جعتون نامی علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے توپخانے کے مرکز پر کئی ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں اور ان کے افسران کے مراکز پر بہت دقیق ڈرون حملے کئے اور متعدد صیہونیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
اس سے پہلے میڈیا ذرائع نے جمعے کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے سنگین میزائلی حملے کی خبردی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر نہاریا میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔