تہران – ارنا – صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے پہلی بار فضا سے زمین پر مارکرنے والے میزائل ایس 5 سے لیس ڈرون طیارے سے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے

ارنا کے مطابق صیہونی میڈیا نے بتایا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی حکومت کے المطلکہ فوجی اڈے پر ایک ڈرون کے ذریعے فضا سے زمین پر مارے کرنے والا ایس 5 نوعیت کا میزائل گرایا ہے۔

 صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں میرون اسٹریٹیجک اڈے پر حملے کے بعد اب حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ڈیویژن اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر جیسے دیگراہم مراکز کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بھی آج جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے جل الدیر میں صیہونی فوج کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا اور اس مرکز کے جاسوسی کے آلات تباہ کردیئے۔

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح المرج اور جل العلام میں بھی صیہونی حکومت کے دو فوجی مراکز پر راکٹوں سے  حملے کی بھی خبر دی ہے۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ آج جمعرات کواس سے پہلے میڈیا ذرائع نے  شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے الجلیل میں صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پرحزب  اللہ کے  سنگین میزائل حملوں کی خبردی تھی۔

رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ حزب اللہ کے میزائلی حملوں کے بعد ادمیت، حانیتا، یعرا، متسوفا، شلومی، لیمان ، روش ہنیکرا اور البصہ نامی صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔