باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہیدوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی فوج نے غزہ پٹی میں 5 بار قتل عام کا ارتکاب کیا ہے۔
اس اعلان کے مطابق، غاصب فوجیوں کے حملوں میں 60 فلسطینی شہید اور 80 زخمی ہوگئے اور اس طرح گزشتہ 7 مہینوں کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار 233 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 79 ہزار 141 بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں نے گزشتہ چںد روز سے رفح شہر پر مسلسل گولہ باری اور فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور مصر کے ساتھ اس پٹی کی واحد سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرکے دنیا اور غزہ والوں کے مابین واحد راستے کو بھی بند کردیا ہے۔