کرج – ارنا – پیر کو صوبہ البرزکے شہر فردیس میں اسلامی جمہوریہ ایران میں تیار ہونے والے ڈیزل ریلوے انجن کی رونمائی کی گئی۔

ارنا کے مطابق ایران کے مپنا انڈ سٹیریل گروپ کے تیار کردہ چار ہزار ہارس پاورکے اس ڈیزل ریلوے انجن کی رونمائی، صنعت، معدنیات اور تجارت کے وزیر عباس علی آباد نے کی ۔  

ایران کے اندر تیار ہونے والے  اس ڈیزل ریلوے انجن کا تجارتی نام میپ 610 ہے اور اس کی ڈیزائننگ سے لے کر تکمیل  تک کے سارے مراحل مپنا انڈسٹیریل گروپ کے ایرانی انجینیروں اور ماہرین نے مکمل کئے ہیں۔

 4000 ہزار ہارس پاور کے اس ڈیزل ریلوے انجن کی رونمائی کے ساتھ ہی ایران ڈیزل ریلوے انجن تیار کرنے والے ملکوں میں شامل ہوگیا ۔

لیبلز