ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ مہینوں کے دوران بحیرہ احمر، باب المندب اور بحر ہند میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے ساتھ ہی دیگر ملکوں کے ان بحری جہازوں پر بھی تسلسل کے ساتھ حملے کئے ہیں جو اس غاصب حکومت کے لئے سامان لےجارہے تھے۔
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی یمن کی مسلح افواج نے اسرائيلی اہداف پر حملے شروع کردیئے تھے ۔
یمن کی مسلح افواج نے اعلان کررکھا ہے کہ بحیرہ احمر اور باب المندب بین الاقوامی جہازرانی کے لئے آزاد ہے لیکن جب تک غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے بند نہیں ہوجاتے اس وقت تک اسرائیلی جہازوں کے ساتھ ہی ان دیگر ملکوں کے بحری جہازوں پر بھی حملے جاری رہیں گے جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے کی کوشش کریں گے۔
گزشتہ مہینوں کے دوران امریکا اور اس کے اتحادیوں بالخصوص برطانیہ کی بحریہ نے اسرائيل کی حمایت میں یمن کے خلاف محاذ آرائی کی اورامریکا نیز برطانیہ نے دارالحکومت صنعا نیز یمن کے دیگر شہروں پر فضائی حملے کئے لیکن اسرائيلی بندرگاہوں کے لئے بحیرہ احمر اور باب المندب کا راستہ کھولنے میں ناکام رہے ۔
اس دوران یمن کی مسلح افواج نے اسرائيل کے ساتھ ہی اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں پر بھی حملے جاری رکھے ہیں۔