غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی دشمن نے اس علاقے کے مکینوں کے خلاف قتل عام کے تین جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 26 افراد شہید اور 51 افراد زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں گذشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک 34 ہزار 654 فلسطینی شہید اور 77 ہزار 908 زخمی ہوچکے ہیں۔
ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جارحیت کے 208 دن گزر جانے کے باوجود یہ حکومت اپنا ایک بھی مقصد حاصل نہیں کرپائی ہے اور دن بدن اپنے اندرونی اور بیرونی بحرانوں میں مزید دھنستی چلی جارہی ہے۔