ارنا نے پاکستان ایکسپرس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام نے بتایا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ان دونوں دہشت گردوں کو چند روز قبل گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق ان دونوں دہشت گردوں کو اس جگہ لے جایا جارہا تھا جہاں انھوں نے گولہ بارود اور اسلحے چھپا رکھے تھے کہ دوسرے دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
اس حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کو دونوں گرفتار شدہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ٹی ٹی پی کے مذکورہ دونوں دہشت گرد جن کے نام سیف اللہ اور اسداللہ تھے، پاکستان کے ہاؤسنگ اور محنت کے وزیر ریاض حسین پیرزاہ کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن حملے سے پہلے ہی گرفتار کرلئے گئے۔