ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عزت الرشق نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی تجویز ثالثی کرنے والے ملکوں، مصر اور قطرکے توسط سے موصول ہوئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حماس کے اس سنیئر رکن نے بتایا ہے کہ اسرائيل کی اس تجويز کے جواب کا جائزہ لیا جارہا ہے اور انھوں نے اس سلسلے میں اب تک نہ اپنی طرف سے اور نہ ہی کسی اور سے منسوب کوئی رائے ظاہر نہیں کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بعض ذرائع ابلاغ نے ہمارے جواب کے کےبارے میں جو خبریں شائع کی ہیں ان کا مقصد صرف ذہنوں میں انتشار اور تشویش پیدا کرنا ہے۔