ارنا نے عراق کے استقامتی محاذ کے وار میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ حملہ ڈرون طیاروں سے کیا گیا ہے۔
عراق کے استقامتی محاذ نے غیر فوجیوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں اس غاصب حکومت کے اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
عراق کے استقامتی محاذ کے وار میڈیا کے جاری کردہ انفوگرافی کے مطابق اس محاذ نے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد گزرنے والے 200 دنوں میں بالترتیب، عراق کے اندر دشمن کے 90 اہداف پر243 حملے، مقبوضہ فلسطین کے اندر اسرائیلی اہداف پر 65 حملے اور شام میں دشمن کے اہداف پر 88 حملے کئے ہیں۔
عراق کے استقامتی محاذ نے مقبوضہ فلسطین کے اندر اپنے گزشتہ حملوں میں خبردار کیا تھا کہ غزہ کے عوام پر وحشیانہ حملے جاری رہے تو صیہونی اہداف پر حملے شدید تر ہوجائيں گے۔
عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے مقبوضہ فلسطین کے اندر اپنے حملوں کے بعد ہمیشہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔