اجراء کی تاریخ: 25 اپریل 2024 - 23:43

ایران کے شہر سنندج کی تاریخ قبل مسیح سے ہے ۔ اس شہر کو جنگوں اور زلزلے جیسی قدرتی آفات سے کئی بار بہت نقصان ہوا لیکن اسے سن 1046 ہجری قمری میں دوبارہ آباد کیا گیا۔ تاریخ کے مطابق سنندج شہر کو 30 ذيقعدہ سن 1046 ہجری قمری ميں سلیمان خان اردلان کے فرمان سے بنایا گيا۔ 25 اپریل کو یوم سنندج منایا جاتا ہے۔ یہ شہر ایران کے صوبہ کردستان کا دار الحکومت ہے اور وہاں کی آبادی 5 لاکھ ہے۔

لیبلز