تہران (ارنا) ایران کے نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا ہے کہ ملکی سطح پر تیار کی جانے والی میٹرو ٹرین آئندہ ایک سے دو ہفتوں میں ٹرانسپورٹ لائنوں پر آن ٹریک ہوگی۔

ارنا کے مطابق، روح اللہ دھقانی فیروزآبادی نے بدھ کے روز بتایا کہ اس نیشنل ٹرین کو 5 نالج بیسڈ کمپنیوں نے جہاد دانشگاہی، منسٹری آف سیکیورٹی، منسٹری آف انٹیریر اور تہران میونسپلٹی کے ساتھ ایک کنسورشیم تشکیل دے کر ڈیزائن کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹرین کی ٪85 پروڈکشن مقامی ہے اور گزشتہ ہفتے اس میٹرو ٹرین نے ایرانی اور یورپی معیار کے تمام ٹیسٹ پاس کرلیے ہیں۔

فیروزآبادی نے کہا کہ ایرانی نیشنل ٹرین باضابطہ طور پر اگلے ایک یا دو ہفتوں میں شہریوں کی خدمت کے لیے میٹرو اسٹیشنوں میں آن ٹریک خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ٹرین کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے ساتھ ہی اس کی ٪92 پروڈکشن مقامی سطح پر کی جائے گی۔