تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بیشکک ایشین گریکو رومن چیپمئن شپ جیتنے پر ملک کی قومی ریسلنگ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 ارنا کے مطابق  صدر سید ابراہیم رئيسی نے منگل کی شام ایک پیغام جاری کرکے، قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک میں منعقدہ ایشین گریکو رومن چیپمئن شپ جتنے پرایران کی قومی ریسلنگ ٹیم کومبارکباد پیش کی ہے۔

 صدر ایران نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ ملک کی قومی ریسلنگ ٹیم نے ایشین فری اسٹائل چیپمئن شپ کے بعد ایشین گریکو رومن ریسلنگ چیمپئن شپ بھی جیت کرعوام کی خوشی اور شادمانی دوبالا کردی۔  

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  ایران کی قومی ریسلنگ ٹیم  نے فتح و کامرانی کی  ایک اور چوٹی فتح کی اور قوم کو شاد کیا۔

 انھوں نے اس فتح پر ایران کی قومی ریسلنگ ٹیم، پہلوانوں، ان کے کوچ ، مینیجر اور ٹیکنیکل ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انھوں نے آخر میں امید ظاہر کی ہے کہ آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

 یاد رہے کہ ایران کی قومی گریکو رومن ریسلنگ ٹیم نے قرقیزستان ایشین گریکو رومن چیمپئن شپ ٹورنا منٹ میں سونے کے چار، چاندی کی تین اور کانسی کے دو تمغوں کے ساتھ چیپمئن شپ جیت لی ہے۔

لیبلز