تہران – ارنا اسرائيلی فوجی بچوں اور عورتوں کے گریے کی آوازیں نشر کرتے ہیں اور جب لوگ ان آوازوں کی تلاش میں نکلتے  ہیں تو ان کے جال میں پھنس جاتے ہیں

  ارنا نے فلسطینی ذرائع  کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب اور بھیڑیا صفت صیہونی فوجی مظلوم فلسطینی عوام  کو شہید کرنے کے لئے انتہائی گری ہوئی حرکتیں اور گھناؤنے حربے استعمال کررہے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق یورومیڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے منگل کو ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی فوجی نئے نئے گھناؤنے اور انسانیت سے گرے ہوئے حربوں سے مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام کررہے ہیں ۔

 اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی ڈرون طیاروں سے عورتوں اور بچوں کی  گریے اور ان کی مدد طلب کرنے کی آوازیں نشر کرتے ہیں اور جب لوگ یہ آوازیں سن کے باہر نکلتے ہیں تو صیہونی فوجی ان پر حملہ کرکے انہیں شہید کردیتے ہیں۔

 یورومیڈ ہیومن رائٹس مانیٹر کے مطابق غزہ کے النصیرات کیمپ کے ساکنین نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو راتوں کے دوان انہوں نے شیرخوار بچوں کے رونے اور عورتوں کی مدد طلب کرنے کی آوازیں سنی ہیں۔   

النصیرات کیمپ کے ساکنین نے بتایا کہ ان اوازوں کو سن کر بہت سے لوگ باہر نکلے اور گریہ  کرنے والے بچوں اور عورتوں کو تلاش کرنے لگے تو اسی اثنا میں صیہونی فوجیوں نے ان پر حملہ کردیا۔

 النصیرات کیمپ کے ساکنین نے بتایا کہ بعد میں انہیں  معلوم ہوا کہ یہ ریکارڈیڈ آوازیں ہیں جو اسرائيلی ڈرون طیاروں سے نشر ہوتی ہیں اور ان کا مقصد  فلسطینیوں  کی باہر نکال کرقتل کرنا ہے۔